26 مارچ، 2015، 1:37 PM

افخم

ایران کی یمن پر سعودی عرب کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایران کی یمن پر سعودی عرب کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

مہر نیوز/26 مارچ/ 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم  نے یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے جنگ کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوجائے گا اور دہشت گردی کو فروغ ملےگا اور یمن پر سعودی عرب کے حملے سے یمن کے اندرونی اختلافات کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملےگی بلکہ علاقائی سطح پر معاملات مزید پیچیدہ ہوجائیں گے۔

News ID 1852355

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha